
الشفا ٹرسٹ نے 15 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا، سیلاب زدہ علاقوں میں آشوب چشم اور وائرل انفیکشن میں اضافہ
جمعرات 18 ستمبر 2025 17:05
(جاری ہے)
صدر الشفا ٹرسٹ میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان نے اس صورتحال میں فوری طور پرمتاثرین کی مدد کا فیصلہ کیا تاکہ ایسے افراد کو ریلیف دیا جا سکے جنکی جیب اسکی اجازت نہیں دیتی۔
جنرل منیجر الشفا سنٹر فار کمیونٹی آپتھلمولوجی ڈاکٹر نجم کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آشوب چشم، وائرل انفیکشن، کیراٹائٹس اور بیکٹیریائی امراض عام ہیں جو آلودہ پانی اور ناقص صفائی سے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکانتھا موبا کیراٹائٹس اور لپٹوسپائروسیس جیسے سنگین امراض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ٹرسٹ نے دو ہزار سے زائد عینکیں، آئی ڈراپس اور مرہم تقسیم کیے، تین ہزار سے زیادہ مریضوں کی شوگر اور بلڈ پریشر کے لیے اسکریننگ کی، 2500 فوڈ پیکٹس اور 3500 واٹر پیوریفکیشن ٹیبلیٹس فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا میں تین کیمپس کے ذریعے 5200 جبکہ پنجاب کے پانچ مراکز میں 9800 مریضوں کو علاج دیا گیا۔ الشفا ٹرسٹ کے ڈاکٹر اور عملہ راولپنڈی، چکوال، کوہاٹ، گلگت اور مظفرآباد کے ہسپتالوں سےمتاثرہ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں اور جلد مزید موبائل کلینکس شروع کئے جائیں گے۔ٹرسٹ کا سٹاف آبی امراض اور آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ کی آگاہی بھی پھیلا رہا ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
صفائی کے عالمی دن کا مقصد زمین کو کچرے اور آلودگی سے پاک کرنا ہے، گورنر سندھ
-
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی رپورٹ طلب کرلی
-
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاجنسی اسکینڈل، ملزم نے عدالت میں جرم قبول کرلیا
-
صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر شہید کو خراج عقیدت
-
صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
-
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام کا دوسرا فیز، پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرزکیلئے قرعہ اندازی
-
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں میں ٹیپا کی طرز پر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ
-
والدین سروائیکل کینسرکی ویکسین پراعتماد کریں ، سید مصطفیٰ کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.