ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ڈی ایس پی بھوانہ آفس اور تھانہ بھوانہ کا دورہ کیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ڈی ایس پی بھوانہ آفس اور تھانہ بھوانہ کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران ڈی پی او عبداللہ احمد نے ڈی ایس پی آفس اور تھانہ بھوانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، پولیس ورک اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جدید تقاضوں کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو فوری اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے پولیس دفاتر کو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر جدید تقاضوں کے مطابق رینویٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کی بروقت اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے سپروائزری آفیسرز اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :