وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار خاتون بختاور کو بے نظیر کفالت پروگرام کی قسط کی رقم 13500 روپے ادا کر دیئے گئے

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار خاتون بختاور کو بے نظیر کفالت پروگرام کی قسط کی رقم 13500 روپے ادا کر دیے گئے۔درخواست گزار خاتون محترمہ بختاور نے بتایا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔کئی مرتبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جا کر رجسٹریشن کروا چکی لیکن انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے کوئی رقم موصول نہ ہوئی۔

ہمیشہ انتظار کرنے کا کہتے۔کافی عرصہ انتظار کرنے کے باوجود بھی کوئی رقم نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔تاہم، متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار خاتون کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کی رقم بلا کسی تاخیر کے ادا کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار خاتون کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کی رقم 13500 روپے جاری کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار خاتون نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :