اسسٹنٹ کمشنر منگچر کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مندے حاجی کا دورہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مندے حاجی کا دورہ کیا۔انہوں نے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور سکولوں میں سہولیات فراہمی اور مسائل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی اور سکول ہیڈ ماسٹرنے سکول کے غریب طلباء میں وردیاں بھی تقسیم کیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعلی گل عمرانی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ قلات تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :