صوابی، پرمولی پولیس نے خواتین کی خفیہ ویڈیوز، تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پرمولی پولیس نے خواتین کی خفیہ ویڈیوز، تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لنک روڈ، شیوہ آڈہ اور دیگر بازاروں میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، جس سے نہ صرف خواتین کی تضحیک ہورہی تھی بلکہ صوابی کے تشخص کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا۔

(جاری ہے)

*ملزم کے موبائل فون سے فیک آئی ڈیز چلانے کے ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں*۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کی عزت و وقار کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرے میں امن و سکون قائم رہے۔ عوام الناس کو یقین دلایا جاتا ہے کہ پولیس خواتین کے احترام اور ثقافتی اقدار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔