ایبٹ آباد،اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،سہولیات اور ادویات کا جائزہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری اور شہریوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زرک یار خان تورو اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ایبٹ آباد کادورہ کیا جس کے دوران افسران نے او پی ڈی،میڈیکل و سرجیکل وارڈز،ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ اور فزیوتھیرپی یونٹ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بغور مشاہدہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کر کے اُن کے مسائل اور آراء بھی سنی،اس موقع پر اینٹی ریبیز ویکسین، ٹیٹنس ٹوکسائیڈ سمیت دیگر ضروری ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس ضمن میں ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :