ٓایٹوپک ایگزیما جلد کا مرض،لاعلاج نہیں، بروقت تشخیص کیلئے آگاہی ضروری! پروفیسر فاروق افضل

)جنرل ہسپتال میں ''ورلڈ ایٹوپک ایگزیما ڈی'' پر آگاہی واک، ماہرینِ صحت کی بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنے پر زور ,جلدی بیماریوں کو معمولی سمجھ کر نظرانداز نہ کریں، ایٹوپک ایگزیما بچوں ہی نہیں، بڑوں میں بھی ہو سکتا ہے : پروفیسر عاطف شہزاد ؔسکن سپیشلسٹ روزانہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کے طبی معائنے کیلئے موجود ہوتے ہیں : ایم ایس پروفیسر فریاد حسین

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:40

yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ ایٹوپک ایگزیما ایک جلدی بیماری اور قابلِ علاج ہے تاہم لاپرواہی اور بروقت اعلاج نہ کروانے سے بیماری شدت اختیار کر لیتی ہے لہٰذا اس سکن ڈیزیز پر قابو پانے کے لیے بروقت آگاہی، تشخیص اور درست علاج انتہائی ضروری ہیں۔

وہ لاہور جنرل ہسپتال میں ''ورلڈ ایٹوپک ایگزیما ڈی'' کی مناسبت سے شعبہ ڈرماٹالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔واک میں پروفیسر عاطف شہزاد ہیڈ آف ڈرماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ ایم ایس ایل جی ایچ پروفیسر فریاد حسین،ڈاکٹر وجیہ سعید،ڈاکٹر سعدیہ صدیقی ، ڈاکٹر ایمہ شاہین،ڈاکٹر ثمرین رفیع ،ڈاکٹر شائقہ علی، فیکلٹی ممبران، انتظامی ڈاکٹرز دیگر ماہرینِ صحت، طلباء، نرسنگ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے اپیل کی کہ جلدی امراض کے بارے میں مہمات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ عوام میں شعور بیدار ہو اور لوگ بیماری کی ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے لیں۔پروفیسر آف ڈرماٹالوجی ڈاکٹر عاطف شہزاد نے کہا کہ ایٹوپک ایگزیما صرف بچوں میں نہیں بلکہ بالغ افراد میں بھی شدت اختیار کر سکتا ہے۔

بدقسمتی سے لوگ اسے عام خشکی یا الرجی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مرض خارش، سوزش، جلد کی خشکی اور بعض اوقات زخموں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، لیکن درست ادویات، جلد کی دیکھ بھال اور الرجی سے بچاؤ کے اقدامات کے ذریعے اسے بڑی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے کہا لاہور جنرل ہسپتال کے سٹیٹ اف دی ارٹ شعبہ ڈرماٹالوجی میں معیاری طبی سہولیات دستیاب ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سکن سپیشلسٹ آؤٹ ڈور میں مریضوں کے طبی معائنے کے لیے موجود ہوتے ہیں ۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمد کاظمی ، ڈاکٹر حنا منظور، ڈاکٹر ندا ایلی، ڈاکٹر عمارہ صدیق، ڈاکٹر افشان احمد، ڈاکٹرصوبیہ علی ، ڈاکٹر عظمیٰ و دیگر موجود تھیں ۔ واک کے شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جن میں احتیاطی تدابیر، علاج کے جدید طریقے، اور روزمرہ کی حفاظتی تدابیر درج تھیں

متعلقہ عنوان :