ا*تعلیم قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، محمدا قبال ترین

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:40

qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے ڈائریکٹر محمد اقبال ترین نے کہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو معاشرے کو جہالت، پسماندگی اور بدامنی سے نکال کر ترقی، خوشحالی اور امن کی جانب لے جاتا ہے یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے ایک نجی اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں والدین، اساتذہ، طلبہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو اسکول بھیجنے کو یقینی بنائیں کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے محمد اقبال ترین نے کہا کہ تعلیم نہ صرف فرد کی شخصیت کو نکھارتی ہے بلکہ ایک مضبوط اور مہذب معاشرے کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق تعلیم یافتہ معاشرہ ہی معاشی ترقی، سائنسی ایجادات اور سماجی ہم آہنگی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو کتاب اور قلم سے جوڑ دیں تو وہ مستقبل میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف ڈھال بن سکیں گے ڈائریکٹر سب کیمپس مستونگ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج کے بچے کل کے معمار ہیں، اس لیے طلبہ کو محنت، لگن اور ایمانداری سے تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ آنے والے وقت میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو عزت، خود اعتمادی اور بہتر مستقبل فراہم کرتی ہے۔

دنیا میں وہی اقوام کامیاب ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا اور آج وہ ترقی کی بلند ترین منازل پر پہنچ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں تعلیم کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نئی نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کر سکے محمد اقبال ترین نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد ہی وہ رہنما ہیں جو نئی نسل کو کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم نہ رکھیں اور خاص طور پر بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں پورے خاندان کو شعور اور تربیت دے سکتی ہی