ش*قلات، کوویڈ19پراجیکٹس کے منصوبوں کو آپریشنل کرنے کیلئے عملی اقدامات کاآغاز

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:40

k قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی کوششوں سے کوویڈ19پراجیکٹس کے منصوبوں کو آپریشنل کرنے کیلئے عملی اقدامات کاآغازہوگیا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر کویڈ19پروگرام نقیب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ50بیڈڈٹیچنگ ہسپتال قلات کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ مانیٹرنگ کمیٹی ممبران ایکسئن سی اینڈڈبلیو بلڈنگ نیازبنگلزئی ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈی ایچ اوڈاکٹرانجم بلوچ انجنئیر حبیب اللہ انجینئیر ذوالقرنین جمالی۔

(جاری ہے)

آفس اسسٹنٹ فرخ بھی معائنے میں شریک تھے ڈپٹی کمشنر قلات نے کوویڈ19پروجیکٹ کے تحت صحت عامہ کے جدید سہولیات فراہمی کے منصوبوں کی سائٹ کا دورہ کیا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گبلڈنگ کو فوری آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کئے ٹیچنگ ہسپتال قلات کیشعبئہ ریڈیالوجی کو 72گھنٹوں کے اندر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیاکروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گبلڈنگ کی تاحال محکمے صحت کے حوالگی اوردیکھ بھال نہ ہونے کا ڈی سی نے سختی سے نوٹس لیا ڈہٹی کمشنرنے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہوتے ہیں کروڑون روپے کی لااگت سے خریدی گئی مشینری بلڈبنک لیبارٹری کیلئے جدید ترین آلات کو آپریشنل کرنے کی ضرورت ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر کویڈ19نقیب خان نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام مشینری اورطبی آلات کی فہرست انتظامیہ کے حوالے کی جائیگی اوردس روزکے اندر کویڈ19پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ گائنی وارڈ اوپی ڈی بلڈنگ کو فعال اورمحکمہ صحت کے حوالے کیا جائیگا نقیب اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ 50بیڈڈگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال قلات کے ریڈیا لوجی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کوویڈ19پراجیکٹ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اورآپریشنل کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن کے ایکسئن نیازبنگلزئی کو سختی سے احکامات جاری کیں کہ وہ کنٹریکٹرزکو پابندکریں کہ منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کریں بصورت دیگر لاپروائی کرنے والے کنٹریکٹرزکو بلیک لسٹ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :