ٴْکوئٹہ اور تربت کے شہریوں کے لیے بڑی خبر چین سے گرین بسوں کا قافلہ بلوچستان کے لئے روانہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کے لیے بڑی خبر چین سے گرین بسوں کا قافلہ بلوچستان کے لئے روانہ محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 21 جدید گرین بسوں کا ایک بیڑا چینی بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے اور توقع ہے کی جارہی ہے کہ یہ بسیں بہت جلد کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔کوئٹہ اور تربت کے لیے نئی بسیں جلد پہنچیں گی: وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر سفری سہولیات کی فراہمی کا اہم اقدام کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کی کاوشوں اور خصوصی ہدایت کی روشنی میں عوام کو شہر کے اندر بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چین سے نئی گرین اور پنک بسیں خریدی گئی ہیں۔

ان بسوں کی ایک بڑی کھیپ اس وقت چین کی ایک بندرگاہ پر بحری جہاز پر سوار کی جا رہی ہے جو چند ہی دنوں میں بلوچستان پہنچ جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ وزیراعلی بلوچستان کی ایک اہم کاوش ہے جو ان کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ان بسوں کو مختلف روٹس پر عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہو گا۔ پنک رنگ کی بسیں خصوصی طور پر خواتین کے لیے ہوں گی اور یہ کوئٹہ شہر میں چلائی جائیں گی۔گرین بسوں میں سے چار بسیں تربت کے لیے مختص کی گئی ہیں، جبکہ 17 بسیں کوئٹہ کی گرین بس سروسز کا حصہ بنیں گی۔ان بسوں کی آمد کے بعد شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کا سفر آسان اور آرام دہ ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :