ؔکوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کی چمن میں ڈیورنڈ لائن سے متصل پارکنگ ایریا میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

ؒکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں چمن میں ڈیورنڈ لائن سے متصل پارکنگ ایریا میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اس میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ شیرانی سیلیکر چمن تک دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بے گناہ انسان لقمہ اجل بن رہے ہیں ضلع شیرانی ہیڈ کوارٹر میں پولیس اور لیویز اہلکاروں پر حملہ اس میں پولیس اہلکار کی شہادت اور اب چمن میں دھماکہ بے گناہ غریب لاچار افراد کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے بیان میں ان واقعات کے پس پردہ کار فرما قوتوں ان کے ریاستی سطح پر سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بیان میں دکھ درد کی اس گھڑی میں شہدا کی لواحقین کیساتھ ہمدردی شہدا کی درجات بلندی زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا اور ان کی فوری علاج معالجہ کا مطالبہ کیا گیا