ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی صورتحال، سہولیات کی فراہمی، اور طبی نظام میں بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلا ڈاکٹرعبدالحمید بلوچ سمیت محکمہ ہیلتھ کے آفیسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں اور عوام کے صحت کے مسائل بروقت حل کریں۔ اجلاس کے دوران عملے کی حاضری، اور سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر سطح پر نگرانی کا عمل تیز کر چکی ہے، اور غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :