ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس، سالانہ بجٹ برائے مینٹی ننس اینڈ ریپیرز کا جائزہ لیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 09:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر)سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ بجٹ برائے مینٹی ننس اینڈ ریپیرز کا جائزہ، حالیہ بارشوں سے متاثرہ بلڈنگز اور روڈ انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی پر غور اور آئندہ کیلئے موثر حکمت عملی اور فنڈز کی بروقت فراہمی پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی فائنانس اینڈ پلاننگ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ (بلڈنگز و روڈز)، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، جی ڈی اے، ٹی ایم اوز اور دیگر افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر)سرمد سلیم اکرم نے متعلہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی، معیاری کام اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم ہو سکیں، متعلقہ افسران اپنے کام کو بروقت مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :