ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت جنگلات کے تحفظ بارے اجلاس، ٹمبر سمگلنگ کو روکنے و جنگلات کے تحفظ کے لئے اہم فیصلے کئے گئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت جنگلات کے تحفظ کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹمبر سمگلنگ کو روکنے اور جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں میں فارسٹ چیک پوسٹوں کی نگرانی کو مزید موثر بنانے، ایڈیشنل چیک پوسٹوں کے قیام، پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرنے اور نگرانی کے جدید نظام کو بہتر بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں، ان کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کو ہر قیمت پر روک کر قیمتی قدرتی وسائل کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایاز اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام، ایگزیکٹیو فارسٹ مجسٹریٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :