Live Updates

سیالکوٹ شہر بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، ایس ڈبلیو ایم سی حکام

جمعہ 19 ستمبر 2025 12:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایس ڈبلیو ایم سی نے شہر کو صاف اور خوشنما بنانے کے لیے صفائی مہم میں نمایاں بہتری پیدا کر دی ہے۔ کمپنی کے عملے نے روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں اور بازاروں سے کچرا اُٹھانے کے ساتھ ساتھ نالیوں اور کھلے مقامات پر صفائی کے خصوصی آپریشنز بھی شروع کیے ہیں۔

ایس ڈبلیو ایم سی حکام کے مطابق بارش اور سیلاب کے دنوں میں اضافی مشینری اور عملہ بروقت موجود تھا تاکہ شہر میں کچرے کے ڈھیر اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔ شہری شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ہیلپ لائن کو مزید فعال بنا دیا ہے جبکہ جدید ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے گاڑیوں اور ٹیموں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے بھی صفائی کی صورتحال میں مثبت تبدیلی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی تاجر تنظیموں کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں سڑکوں اور بازاروں میں صفائی کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے کاروباری ماحول بھی خوشگوار ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کو ایک ماڈرن اور ماڈل شہر بنانا ہمارا مقصد ہے، اور یہ تبھی ممکن ہے جب شہری بھی ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کچرا مقررہ اوقات میں عملے کے حوالے کریں اور گلیوں میں کوڑا نہ پھینکیں تاکہ شہر مزید صاف اور دلکش بن سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :