Live Updates

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے افسران کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں خدمات

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے 64 افسران جنوبی پنجاب کی سیلاب زدہ تحصیلوں میں فلڈ ڈیوٹی پرمامور ہیں۔افسران گزشتہ دو ہفتوں سے فیلڈ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکر ٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے افسران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ افسران فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو خوراک اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی، کیمپوں کی صفائی اورمویشیوں کے لیے چارہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت موسم کے باو جود افسران دلجمعی کے ساتھ کیمپوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کر رہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب زدگان کی دیکھ بھال ہمارا دینی، اخلاقی اور سرکاری فریضہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :