لیسکو کو بہترین اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا ، چیف ایگزیکٹو

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو کو بہترین اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے جاری بیان میں کہا کہ لیسکو کو ملک کے بہترین اداروں میں شامل کرنے کا ہدف ہے تاکہ یہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے ایک رول ماڈل بن سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیسکو کے تمام افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی تاکہ صارفین کو بروقت اور معیاری سروس فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی امیج بلڈنگ کے لئے جامع اقدامات کیے جائیں گے جبکہ مواد اور وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ تمام منصوبے اور مرمتی کام بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :