9 مئی: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:58

9 مئی: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کیسز کے غیر حاضر ملزماں کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ دو مقدمات میں خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے نو مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔

عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس حملہ کیس اور عسکری ٹاور حملہ میں ٹرائل میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔ دیگر ملزمان میں ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں واریت گرفتاری جاری ہوئے ملزم عثمان احمد مرسلین حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس وارنٹ جاری ہوئے۔ عدالت نے دو ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی کر دی۔ عدالت نے ملزم عبدالرزاق اور ملزم صفدر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم عبد الرزاق اور ملزم صفدر جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ یہ دو ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پیش نہ ہوئے تھے۔