لاہور، ریلوے پھاٹک پرٹرین کی زد میں آ کرایک شخص جاں بحق

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) دھرم پورہ ریلوے پھاٹک پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متوفی ریلوے لائن عبور کر رہا تھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے سگنل یا گیٹ کی پرواہ کئے بغیر ریلوے ٹریک پار کرنے کی کوشش کی جس دوران تیز رفتار ٹرین نے اسے ٹکر مار دی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم متاثرہ شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔