محکمہ ایری گیشن اپیاٹمنٹ کمیٹیوں نے مختلف ڈویژنل میں انٹرویو کے شیڈول دیئے ہیں ، یونائیٹڈ ورکر کنفیڈریشن

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:09

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) یونائیٹڈ ورکر کنفیڈریشن کے صوبائی صدر علی بخش خان جمالی نے یونین آفس ایری گیشن میں ایری گیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا محکمہ ایری گیشن اپیاٹمنٹ کمیٹیوں نے مختلف ڈویژنل میں انٹرویو کے شیڈول دیئے جس کے مطابق انٹرویو ہوئے جس دوران میرا مختلف خزانہ آفس کے ساتھ رابطہ بھی ہوا ہم نے نگران حکومت میں یتیموں کے آرڈر بھی کرائے جبکہ صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ہم بھی یتیموں کو آرڈر دینا چاہتا ہوں تو اوستہ محمد ڈیرہ مراد اور ڈیرہ اللہ یار کے کسی بھی یتیم کے آرڈر نہیں دیا گیا ماسوائے ایک یتیم کے جتنے بھی اپاٹمنٹ ہوئے ہیں آج تک محکمہ ایری گیشن نے یتیم ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہا ایری گیشن ڈیپاٹمنٹ یہ کہہ رہا ہے کہ اب پوسٹ خالی نہیں ہے اب اس محکمہ میں کرپشن بڑھ چکی ہے جس کے لیے کوئی روک تھام نہیں ہے کھیرتھر کینال میں تین ایکسئین آئے صرف انہوں نے کرپشن کر کے رفو چکر ہو گئے موجودہ ایکسئین مقامی ہے جنہوں نے بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کرپشن پر کوئی بات نہیں کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی بات کی ہے جتنے بھی یتیم ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں انشائاللہ یتیم ملازمین کو ان کا حق دلوا کر رہیں گے علی بخش جمالی نے مزید کہا کہ علاقے میں زرعی پانی کی فراہمی اللہ پاک کی کرم اور جمالی خاندان کی مرہون منت ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا اور آج علاقہ سرسبز ہے۔