انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری کے خلاف درخواست نمٹا دی

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی پیشی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت میں پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے تحت ویڈیو لنک پر پیشی ممکن ہے جبکہ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ منصفانہ ٹرائل کے لئے ملزم کی موجودگی ضروری ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ عدالت نے پیمرا، وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے 10 گواہوں کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا۔ سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔