ڈیرہ غازی خان میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:35

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد عثمان خالد کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثناء اللہ ریاض نے بتایا کہ یکم جولائی سے 19 ستمبر تک کارروائی کے دوران 127 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 114 گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ دو لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں، 120 گاڑیوں سے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر اتار کر ضبط کر لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا خطرہ رہتا ہے۔ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی کو انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔