پروفیسر عبدالغنی بٹ کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا ،چوہدری انوارلحق، عبداللہ گل،فاروق رحمانی ودیگر کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق، عبداللہ گل،سینئر حریت رہنما فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر،سید یوسف نسیم،سید فیض نقشبندی، میر طاہر مسعود،محمد حسین خطیب،شیخ عبد المتین،حسن البنا، محمد الطاف بٹ،سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ،زاہد صفی،حاجی محمد سلطان، محمد رفیق ڈار، داؤد خان، شیخ یعقوب،راجہ شاہین،اعجاز رحمانی،امتیاز وانی، ذاہد اشرف، سلیم ہارون،محمد شفیع ڈار،شیخ عبد الماجد، محمد اشرف ڈار،عبد المجید لون،میاں مظفر، عدیل مشتاق،سید گلشن، زاہد مجتبیٰ،منظور ڈار، عبد الحمید لون، خورشید میر،امتیاز بٹ،عبد الرشید بٹ، عبد الحمید لون، ملک نعیم،افسر خان، نعیم الاسد،خالد شبیر،مقصود منتظر، اور سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ ساجد محمود،انچارج سوشل میڈیا سردار نجیب الغفور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد پروفیسر عبد الغنی بٹ کی بلندی درجات کیلیے خصوصی دعا کی گئی،اور پروفیسر عبدالغنی بٹ کی تحریک آزادی کیلیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک آزادی جموں وکشمیر کیلئے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم حریت رہنماء تھے جن کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ استقامت کا پہاڑ تھے وہ کشمیر کی تاریخ پر ایک اکیڈمی تھے جنہیں صدیوں یاد رکھا جائے گا۔