بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈکی باصلاحیت طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر53.21 ملین کی اسکالرشپ رقم تقسیم

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈنے شہید بینظیر بھٹو میٹرک اسکالرشپ پروگرام برائے تعلیمی سال2024 کی پالیسی کے تحت 314 باصلاحیت طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر53.21 ملین کی اسکالرشپ رقم تقسیم کی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلیے ایک انقلابی پیش رفت ہے بلکہ ضلعی سطح پر ذہین و مستحق طلبا ء کے لیے روشن مواقع فراہم کرنے کی عملی مثال بھی ہے۔

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے تعلیمی سال 2025 کے لیے " شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلی فنڈڈ سکالرشپ پروگرام" کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔بیف ہمیشہ سے بلوچستان کے ہونہار طلباوطالبات کے لیے اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرتا آرہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسکالرشپ پروگرام صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے ان ہونہار طلبا و طالبات کے لیے ہے جنہوں نے سالانہ میٹر ک امتحان 2025 میں نمایاں نمبروں سے پاس کیا ہو۔

طالب علم لسٹ میں اپنا نام چیک کریں اور نیچے دئیے گئے لنک سے میرٹ لسٹ اوربیف اسکالرشپ فارم ڈاون لوڈ کر کے موجودہ تعلیمی ادارے سے تصدیق کرواکے 15اکتوبر2025ء تک بیف آفس میں جمع کروائیں۔نوٹ: یہ فہرست غیر حتمی ہے اگر کسی طالب علم نے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں اور اُن کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے تو وہ اپنے اعتراضات 20 اکتوبر 2025ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ میرٹ لسٹ اور فارم ڈاون لوڈکرنے کے لئے درج ذیل لنک پہ کلک کریں۔