Live Updates

عبدالعلیم خان کا ملتان میں بحالی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور

مستقبل میں بچائو کیلئے مستقل اور دیرپا منصوبہ بندی ضروری ہے،وفاقی وزیرمواصلات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 02:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے ملتان میں بحالی کے اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بچائو کیلئے مستقل و دیرپا منصوبہ بندی ضروری ہے۔ جمعہ کو عبدالعلیم خان نے دورہ ملتان کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ملاقات کیاور سیلاب سے کسانوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

عبدالعلیم خان دورہ ملتان کے دوران شجاع آباد میں رانا قاسم نون کی رہائش گاہ بھی گئے،دونوں رہنمائوں نے سیلاب سے شہریوں کیجان ومال کے نقصان پرافسوس کا اظہارکیا اورجلال پور پیروالا اورملتان کے گردونواح میں سیلابی صورتحال اوربحالی کے اقدامات پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مستقبل میں بچا کیلئے مستقل اور دیرپا منصوبہ بندی ضروری ہے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کرنی چاہئیں۔

راناقاسم نون نے عبدالعلیم خان کی دوبارہ ملتان آمد کوخوش آئند قراردیتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بروقت کارروائیوں کو سراہا،ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات