چنیوٹ،ٹریفک حادثات میں دو خواتین جان بحق ،دو افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:13

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) چنیوٹ میں ٹریفک حادثات میں دو خواتین جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے۔بھوانہ میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ روڈ پر رکشہ بے قابو ہو کر الٹنے سے کنیز بی بی زوجہ محمد خان (45 سالہ، سکنہ کلر والا) موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور آصف علی ولد ابراہیم (30 سالہ، سکنہ کلر والا) زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔دوسرا حادثہ چنیوٹ روڈ اڈا پٹھان کوٹ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں عظمیٰ زوجہ اسلم علی (35 سالہ، سکنہ جھنگ) موقع پر جاں بحق جبکہ ولایت ولد محمد (37 سالہ، سکنہ جھنگ) زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے متوفیہ کی نعش پولیس کے حوالے اور زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔\378