امریکا اسرائیل کو 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

اسرائیل کو یہ سامان حرب 3 سال کی مدت کے دوران فراہم کیا جائے گا،رپورٹ

ہفتہ 20 ستمبر 2025 14:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امریکا اسرائیل کی مسلح افواج کے لیے 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کو 6 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گی جس کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے بتایا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحے میں 30 اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر اور 3 ہزار 250 فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 30 روز قبل کانگریس میں اسرائیل کو مجوزہ اسلحہ فروخت تجویز پیش کی تھی۔فروخت کی منظوری کے بعد اسرائیل کو یہ سامان حرب 3 سال کی مدت کے دوران فراہم کیا جائے گا۔