حکومت آزاد کشمیر کی بے حسی ،محکمہ جنگلات میں چیف کنزویٹر ڈوپلمنٹ کی آسامی پر تعیناتی نہ ہو سکی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)حکومت آزاد کشمیر کی بے حسی کے باعث محکمہ جنگلات میں چیف کنزویٹر ڈوپلمنٹ کی آسامی پر تعیناتی نہ ہو سکی ، ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود چیف کنزرویٹر جنگلات کا عہدہ خالی ہے ،حکومتی بے حسی کے باعث جہاں ترقیابی کے منتظر آفیسران مایوسی کا شکار ہیں وہاں محکمانہ امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے دفتر میں چیف کنزر ویٹر ترقیات کی آسامی ترقیابی کی فائل کئی ماہ سے التواء کا شکار ہے جبکہ بعض افسران سنیارٹی کے باوجود ترقیاب نہ ہو نے کے باعث ریٹائر ہوچکے ہیں اس وقت محکمہ جنگلات وزیراعظم آزاد کشمیر کے عتاب کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود چیف کنزر ویٹر ترقیات جنگلات کی آسامی پر ترقیابی کی فائل کو التواء میں رکھا گیا ہے اہل افیسران ترقیابی کے منتظر ہیں ترقیابی نہ ہونے کے باعث محکمہ جنگلات کے آفیسران مایوسی کا شکار ہیں تو دوسری جانب محکمانہ امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، محکمہ جنگلات کے اندر اس وقت بہت سے منصوبے اور سکیمیں التواء کا شکار ہیں ، محکمانہ نظام درہم برہم ہونے کے باوجود وزیراعظم ہائوس سے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ، اس وقت آزاد کشمیر کی بیورو کریسی حکومتی عتاب کا شکار ہے اور بیورو کریسی میں سخت تحفظات پائے جاتے ہیں ۔