وزیراعظم محمد شہباز شریف کا معروف ماہر اقتصادیات اور سابق نگران وفاقی وزیر و سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:00

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا  معروف ماہر اقتصادیات اور سابق نگران وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف ماہر اقتصادیات اور سابق نگران وفاقی وزیرو سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر وقار مسعود کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔\932