امریکا کا خلیجی ممالک سے رابطہ، غزہ میں جنگ کے بعد انتظامی امورپر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امریکا نے خلیجی ممالک سے رابطہ کیا اور غزہ میں جنگ کے بعد انتظامی امورپر تبادلہ خیال کیا۔اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں عبوری حکومت کیلئے کوششیں جاری ہیں، غزہ کے معاملات کو امریکا براہ راست کنٹرول کرے گا، غزہ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی نے اپنی 80 ویں نشست کے دوران فلسطین کی شمولیت کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت کی قرارداد کے حق میں 145 ووٹ، مخالفت میں 5 ووٹ آئے جبکہ 6 رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، قرارداد میں فلسطین کی اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کے لئے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔