بگرام ائیربیس امریکاکو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، ٹرمپ

ہم بگرام ائیربیس کی واپسی کیلئے افغانستان سے بات کر رہے ہیں،گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)افغانستان میں بگرام ائیربیس پر امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق امریکا اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ائیربیس امریکاکو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، بگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیس پر امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔