ڈیرہ بگٹی، لاپتہ یا غیر موجود افراد کی اطلاع 26 ستمبر تک پولیس،سی ٹی ڈی یا ایف سی کو دینے کی ہدایت

ہفتہ 20 ستمبر 2025 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ڈیرہ بگٹی کے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی فرد پراسرار طور پر غائب ہے یا غیر موجودگی اختیار کیے ہوئے ہے تو اس کے متعلقہ خاندان پر لازم ہے کہ وہ 26 ستمبر 2025 تک قریبی پولیس سٹیشن، سی ٹی ڈی یا ایف سی کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگر کوئی شخص دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا ہے تو اس کے خاندان کو حلفیہ بیان لازمی دینا ہوگا، بصورت دیگر پورا خاندان سہولت کار تصور کیا جائے گا اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔