Live Updates

ٌ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

۳اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ،عوامی بہبود کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور

ہفتہ 20 ستمبر 2025 21:55

چ*فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی اوبلال عمر،ارکان اسمبلی اور مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ، چوہدری عارف محمود گل، علی بہادر ڈوگر، آزاد علی تبسم، میاں قاسم فاروق، میاں اجمل آصف، رانا شعیب ادریس سمیت دیگر منتخب نمائندگان شریک ہوئے۔

ہائی وے، ایف ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔عوامی نمائندگان نے تاندلیانوالہ ماڑی پتن اور شیرازہ پتن میں سیلابی صورتحال کے دوران متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بروقت ریلیف آپریشن پر ڈپٹی کمشنراور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

عوامی نمائندگان نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل آبادکاری تک انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی کا عمل تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور زور دیا گیا کہ عوامی بہبود کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم ہو۔

عوامی نمائندگان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہری سہولتوں میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں فیصل آباد کے لئے الیکٹرک بس سروس پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 بسیں چلائی جائیں گی جن کے لیے تین ڈپو غلام محمد آباد، سرگودھا روڈ اور گٹ والا روڈ پر قائم کئے جائیں گے۔ بسیں 7 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ مستقبل میں مزید بسیں شامل کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں اور جلد سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی ۔ مزید برآں اجلاس میں صدر، ڈجکوٹ، مکوآنہ اور سمندری میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل زیر بحث آئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر عمل درآمد سے قبل سیوریج اور واٹر سپلائی نظام کو کلیئر کیا جائے اور نہروں و سیلابی چینلز کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں بی ایچ یو، ٹی ایچ کیو اور دیگر ہسپتالوں کی خستہ حالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات