کراچی: سرجانی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص جاں بحق

اتوار 21 ستمبر 2025 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)سرجانی ٹاون کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :