پتوکی،تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے سات سالہ بچے شدید زخمی،کارڈرائیور فرار

اتوار 21 ستمبر 2025 13:10

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء) پتوکی ہلہ چوک کے قریب تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے سات سالہ بچے شدید زخمی لاہور جناح ہسپتال منتقل کار ڈرائیور موقع سے فرارمقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تارا گڑھ چکنمبر44کے رہائشی غفار علی نے پولیس کو بتایا کہ میری تایا زاد بہن کا بیٹا غلام علی ہلہ چوک کے قریب سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار آنے والی کار ڈرائیور غلام مجتبی نے اسے ٹکر ماردی اور کاردرائیور کار نمبری AEQ,709موقع سے فرار ہوگیا بچے کو شدید زخمی حالت میں سرکاری ہسپتال پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر وں نے بچے کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا پولیس نے ملزم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔