واربرٹن، تیز رفتار 2موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو زخمی اور کیو بی نہر سے 32سالہ نامعلوم نوجوان کی ڈیڈ باڈی برآمد

اتوار 21 ستمبر 2025 14:11

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)واربرٹن روڈ لاڈوآنہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 22 سالہ شاہد اور 23 سالہ محمد عمر شامل ہیں۔مزید برآں۔

(جاری ہے)

واربرٹن روڈ منڈی ڈوگراں کے قریب کیو بی لنک نہر میں تیرتی ہوئی ڈیڈ باڈی کی اطلاع ملی ، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے ڈیڈ باڈی کو نہر سے ریکور کر کیا،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی،کیو بی لنک نہر سے نکالی جانے والی ڈیڈ باڈی 32 سالہ نوجوان کی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :