مظفرگڑھ ،کشتی حادثے میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) گزشتہ روز کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 15 سالہ لڑکے دائم علی کی ڈیڈ باڈی تلاش کرکے ورثا کے حوالے کر دی گئی،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیت پور کے قریب بریچنگ پوائنٹ پر ٹرانسپورٹیشن کے دوران توازن بگڑنے پر ریسکیو 1122 کی کشتی الٹ گئی تھی،ٹرانسپورٹیشن کے دوران کشتی میں سوار دو افراد کھڑے ہو کر ویڈیو بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس بھی کھول دئیے،وہ افراد ریسکیو سٹاف کے منع کرنے پر بھی باز نہ آئے اس دوران ایک شخص کا پاوں پھسلنے سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور کشتی الٹ گئی،کشتی میں دو ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، موقع پر موجود ریسکیو 1122 کی بوٹس اور سٹاف نے فوری فوری طور پر رسپانس دیا اور ریسکیورز نے جان پر کھیل کر ڈوبنے والے 11 افراد کو زندہ بچا لیا،جبکہ ایک لڑکا لاپتہ ہو گیا،اس حادثہ میں ڈوب کر لا پتہ ہونے والے 15 سالہ دائم علی کی تلاش کےلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہا،آج گزشتہ روز کشتی حادثہ میں ڈوب کر لا پتہ ہونے والے 15 سالہ نوجوان دائم علی کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا گیا اور ریسکیو ٹیم نے ڈیڈباڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے ان کے گھر منتقل کر دیا ہے۔

\378