ٹ*عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، آئی جی پولیس محمد طاہر

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

× کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبہ میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری امن وامان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جوانوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بی سی ہیڈ کوارٹر بدر لائن کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے انہیں محکمہ کے بارے بریفینگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح پی ایس پی اور کوئٹہ کے تمام زونل کمانڈ رز اور آئوٹ زون کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ وڈیولنک اور اے ڈی اسد اللہ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری کے آفیسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بی سی کے آفیسران اورجوان امن وامان کے حوالے سے ہمہ وقت جوان تیار رہتے ہیں امن کا قیام اولین ترجیح سمجھ کر ادا کررہے ہیں جوانوں نے دہشت گردی کی روک تھام میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جوان مردی سے مقابلہ کیا ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری ریزرو فورس ہے اور صوبہ بھر میں امن کے قیام کیلئے کوشاں رہتی ہے۔