wبھارت میں مندروں کی فیس بڑھا دی گئی‘ سیاسی تنازع شروع ہوگیا

اتوار 21 ستمبر 2025 18:20

ٴْ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء)بھارت میں مندروں کی فیسوں میں اضافے کے بعد سیاسی تنازع شروع ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں 14 مشہور اور بڑے مندروں میں خاص پوجا، رسومات، درشن و دیگر مختلف رسومات کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ اگلے مہینے سے لاگو ہوگا۔اس اضافے پر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں نے ریاست کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ریاستی حکام نے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سے قبل مندروں کی فیسوں میں 10 سال قبل اضافہ کیا گیا تھا اور یہ اضافہ مندروں کی انتظامی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔