وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم از کم اجرت 40ہزار روپے مقرر کر دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر

اتوار 21 ستمبر 2025 18:40

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر عامر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم از کم اجرت 40ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر نے محکمہ کو کم از کم اجرت کے نوٹفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ لیبر کے انسپکٹرز فیکٹریوں، صنعتی یونٹس اور کاروباری اداروں کو معائنہ کر رہے ہیں او رخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت مزدوروں اور صنعتی و دیگر کاروباری مقامات پر کام کرنے والوں کا بنیادی حق ہے جس کی تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔

مکمل اجرت کی فراہمی سے عوام کا معیارزندگی بلند اور پیداوار میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے محکمہ لیبر رحیم یار خان نے چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران، ضلع میں موجود صنعتی یونٹس اور دیگر کاروباری اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378