محکمہ فیشریز خیبر پختونخوا میں مثبت تبدیلیاں، آمدن میں ریکارڈ اضافہ

اتوار 21 ستمبر 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) محکمہ فیشریز خیبر پختونخوا میں مثبت تبدیلیوں کے باعث محکمے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان اور سیکریٹری لائیوسٹاک طاہر خان اورکزئی کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل فیشریز محمد شفیع مروت نے ضلعی افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ محکمے کو ہر صورت کرپشن سے پاک کیا جائے اور ریونیو جنریشن کو اولین ترجیح دی جائے جس کے نتیجے میں محکمے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمانہ آمدن میں چار گنا اضافہ ہوا۔ بیان کے مطابق تاندہ ڈیم کوہاٹ جوگزشتہ بار 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوا تھا، اس سال دو کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ضمیر گل ڈیم کوہاٹ کی بولی پچھلی بار 25 لاکھ روپے تھی جو اس سال ایک کروڑ 26 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ درملک ڈیم 15 لاکھ کے مقابلے میں 36 لاکھ روپے جبکہ پشاور کا ازاخیل ڈیم 14 لاکھ کے بجائے اس سال 67 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ محکمہ فشریز کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہی سلسلہ برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں فشریز سیکٹر نہ صرف صوبے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :