حماس نے مغربی ممالک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا عوامی فتح قرار دیدیا

پیر 22 ستمبر 2025 14:55

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کی فتح قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

حماس نے کہا کہ ریاستی تسلیم فلسطینیوں کے حقِ زمین اورمقدسات کی توثیق ہے، حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ القدس کو فلسطینی دارالحکومت مانا جائے۔حماس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا اعتراف عمل کے بغیر ادھورا ہے، صرف تسلیم نہیں غزہ میں جنگ فوری ختم کی جائے، مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع روکی جائے۔حماس نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل سے تمام تعاون ختم کرے، اسرائیلی قیادت کو انسانیت سوز جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔