پنجاب سیڈ کارپوریشن اور فوجی فائونڈیشن کے ذیلی ادارہ فن گروہ کے درمیان معاہدہ

پیر 22 ستمبر 2025 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن شبیر احمد خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر فوجی فائونڈیشن کے ذیلی ادارہ فن گروہ پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مابین معاہدہ طے پایا گیا۔ اجلاس میں فن گروہ کے سیکرٹری کرنل (ر)رائے کاشف امین اور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن شبیر احمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مینیجر پلاننگ فن گروہ زاہد عزیز ،پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ملک اسحاق اعوان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل عامر بخاری، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر سہیل بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان اور دیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن شبیر احمد خان نے تصدیق شدہ بیج کی افادیت، اہمیت اور استعمال بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے پروکیورمنٹ ٹارگٹ کی تکمیل کے حصول کے لئے فن گروہ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 5200 ایکڑز زرعی رقبے پر بیج کی تیاری عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن ملکی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج ہی استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :