
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اجلاس
پیر 22 ستمبر 2025 18:19

(جاری ہے)
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایازنے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کوابلیشن ٹیکنالوجی خاص طورپر ایسے مریضوں کیلئے کارآمدہوگی جن کی بیماری کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجاتی ہے۔
میو ہسپتال لاہورمیں اس سہولت کیلئے خاص طور پر ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تمام مریضوں کے مکمل ٹیسٹ کروانے کے بعد ماہرین کی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ اس علاج سے مریض کو فائدہ ہوگااور کینسرختم ہوسکے گا یا نہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہاکہ میوہسپتال لاہورمیں یہ مشین خاص طورپر جگر،پھیپھڑوں،گردوں اورچھاتی کے مخصوص قسم کے کینسرزکے مریضوں کیلئے انتہائی سودمندثابت ہوگی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کینسرکے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت دوست ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کوابلیشن ٹیکنالوجی بارے عوام میں آگاہی پھیلانا انتہائی ضروری ہے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمودخان نے کہاکہ اس پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کوابلیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے مریضوں کی ڈیٹا رجسٹری بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیررانا،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمودایاز،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،ایڈیشنل سیکرٹری امیرمحمد،ایڈیشنل سیکرٹری انوربریار،سی ای او میوہسپتال پروفیسرہارون حامد،پروفیسرابراراشرف،پروفیسرعباس کھوکھر،ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرعبدالمدبر ریحان،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی ودیگرافسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، اخلاقی اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں، سردارایازصادق
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وزیر ریلوے
-
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹرعرفان صدیقی
-
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے
-
پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وفاقی وزیر ریلوے
-
شیاؤمی ریڈمی 15 سی لانچ : جدید ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ…
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
-
بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد و ممتاز معیاری تربیتی ادارہ بنائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.