
پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
شرجیل میمن کو اگرسندھ اور کراچی کی فکر ہوتی توعوام کے حالات مختلف ہوتے، سستی اداکاری مونس الٰہی کی پایوڈین ڈرامہ فیملی کا خاندانی پیشہ ہے، وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری
ثنااللہ ناگرہ
پیر 22 ستمبر 2025
19:22

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود سیکھنے سے انکاری ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے۔
مریم نواز کی بروقت حکمتِ عملی اور پلاننگ کی بدولت لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کی جماعت کے رہنما بارش رکنے کے بعد عوام کے پاس جانے کا اعلان کرتے رہے، جبکہ پنجاب کے چیف منسٹر اور پوری کابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہے۔ اگر سندھ کے پاس اس کی کوئی مثال ہے تو عوام کے سامنے ضرور لائی جائے۔مونس الٰہی کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور ان کے والد ہمیشہ گجرات کے "مامے" بننے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں لیکن عوام ان کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی اترنے کے بعد مینڈک کی طرح برآمد ہونے والے یہ باپ بیٹا اب قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، حالانکہ مونس الٰہی ملک سے بھاگ کر سپین میں بیٹھے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موٹرویز ن لیگ نے بنائیں اور ان کی مرمت و بحالی کی ذمہ داری بھی ن لیگ ہی نبھائے گی۔ دوسری جانب سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آ ئے ، ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے. ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شرجیل میمن نے گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم کی قلت کے حوالے سے خود کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہیے ان کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا؟ 2005 سے پہلے پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنے تو پتہ چلے کہ پنجاب میں اس سے کم تباہی ہوسکتی تھی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا، ہم نے بہتر پلاننگ کی تھی ان کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں بعد کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی پہنچ جائیں گی جام صادق پل آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مکمل کر لیا جائے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے، خواتین کو الیکٹرک موٹرسائیکل دی جائیں گی، سندھ میں الیکٹرک بس بنانے کے پلانٹس لگیں گے، عوامی مسائل کو حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے. شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چین دھابیجی میں فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتا ہے، صدر زرداری چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو چین میں تربیت دی جائے توانائی سیکٹر سمیت مختلف معاملات پر چین میں بات ہوئی ہے پیپلز پارٹی عوام کو سہولیات دے رہی ہے اور ٹرانسپورٹ کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈبل ڈیکر بسیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امتیازمیر اورخواجہ سراﺅ ں کے قتل کا واقعہ انفرادی نوعیت کا ہے، ان واقعات کے خلاف کوئی محرکات ہیں، ان کو دہشت گردی نہیں کہہ سکتے شرجیل انعام میمن نے صحافی امتیاز میر پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، اخلاقی اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں، سردارایازصادق
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وزیر ریلوے
-
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹرعرفان صدیقی
-
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے
-
پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وفاقی وزیر ریلوے
-
شیاؤمی ریڈمی 15 سی لانچ : جدید ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ…
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
-
بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد و ممتاز معیاری تربیتی ادارہ بنائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.