
بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد و ممتاز معیاری تربیتی ادارہ بنائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی
پیر 22 ستمبر 2025 18:26

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زیر تربیت افسران کو میرٹ پر انتخاب اور اپنے ہی صوبے میں سول سروس کی تربیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی ایک وقت میں ایک ننھا پودا تھا جو آج تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد اور اعلیٰ معیار کا ادارہ بنایا جائے گا جہاں ملک بھر سے افسران تربیت حاصل کرنے کو باعثِ فخر سمجھیں گے ۔انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جب آپ دفاتر جوائن کریں گے تو آپ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی ،آپ کو خود کو صرف افسر نہیں بلکہ عوام کا خدمتگار اور رہنما سمجھ کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے لیے پوری نیک نیتی اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایک شاندار مستقبل آپ سب کا منتظر ہے تاہم حقیقی کامیابی عوام کی خدمت سے ہی جڑی ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے لہٰذا آپ سے توقعات بھی بہت زیادہ ہیں،آپ نے بلوچستان کے عام شہری کے لیے کام کرنا ہے، وہ عام آدمی جو سخت سردیوں میں ٹھٹرتا ہے اور گرمیوں میں جھلستا ہے ،سول سروس میں تقرری، تعیناتی اور ترقی معمول کی بات ہے لیکن معاشرہ ہمیشہ اُن افسران کو یاد رکھتا ہے جو کچھ منفرد اور یادگار کام سرانجام دیتے ہیں، آپ کو چاہیے کہ پاکستان اور محروم طبقے کی خدمت کو اپنی پہچان بنائیں۔ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کی ترقی کے لیے وسائل کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیگر شعبوں کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اسی طرح اس اکیڈمی کی ضروریات اور بہتری کے لیے بھی بلا جھجھک وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ یہ ادارہ اتنا معیاری اور مثالی بنے کہ ملک کے تمام صوبوں کے افسران یہاں تربیت حاصل کرنا اعزاز سمجھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آپ کی خدمت اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں لہٰذا آپ بھی اپنی توانائیاں عوامی خدمت کے لیے وقف کریں۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے نئے تدریسی و انتظامی بلاک کا بھی افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، اخلاقی اور سماجی اقدار پر مبنی ہیں، سردارایازصادق
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وزیر ریلوے
-
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے، سینیٹرعرفان صدیقی
-
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
والدین نے فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف ،بچی کا نام مریم رکھ دیا
-
پاک سعودی معاہدے میں شہبازشریف کا کتنا کردار ہے سب کو معلوم ہے
-
پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
-
سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وفاقی وزیر ریلوے
-
شیاؤمی ریڈمی 15 سی لانچ : جدید ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ…
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.