ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قندیل فاطمہ میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس

پیر 22 ستمبر 2025 18:29

. رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قندیل فاطمہ میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، ایس این اے جام محمد نعیم، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے زیر التواء کیسز اور اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں 16درخواستوں کی سماعت ہوئی جن میں 4درخواستیں نمٹا کر باقی درخواستیں کارروائی کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے متعلقہ افسران مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں۔