وفاقی وزیربرائے صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات‘ 2 سے 3 ماہ میں ڈونرز کانفرنس کی تجویز دیدی

پیر 22 ستمبر 2025 20:22

وفاقی وزیربرائے صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات، چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ورلڈ بینک پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرے۔

ورلڈ بینک کی درخواست پر مصطفیٰ کمال نے انٹر منسٹریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ بین الصوبائی وزارتی اجلاس اسی ہفتے طلب کیا جائے تاکہ پالیسی سطح پر مربوط مشاورت کو یقینی بنائے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج سے متعلق اجلاس بھی اسی ہفتے بلایا جائے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا سکے ۔

گلوبل فنانسنگ فیسیلٹی کے تحت خواتین بچوں اور نوعمر افراد کی صحت و غذائیت کے حوالے سے فوکل پرسن کی نامزد کیاجائے۔ورلڈ بینک وفد نے آئندہ 2 سے 3 ماہ میں ایک ڈونر کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی ۔ جس کا مقصد وفاقی وزیر کے اگلے 2 سے 3 سالہ وژن کو اجاگر کرنا ہے ۔ پاکستان کے شعبہ صحت میں شراکت داری و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے ۔

وفاقی وزیر صحت نے اس تجویز کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔ ڈونر کانفرنس کے انعقاد میں وزارت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا کہ وزارت صحت اور ورلڈ بینک کے درمیان قریبی رابطے اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان کے نظام صحت کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔