کلچر وہ دھاگہ ہے جو ہمارے ماضی، حال اور مستقبل کو ایک ساتھ باندھتا ہے،گورنر بلوچستان

پیر 22 ستمبر 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پشتون کلچرل ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں اجتماعیت اور اپنائیت کا احساس دلاتا ہے کلچر ایک قوم کی اجتماعی یاداشت ہونے کے ناطے، ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ اقدار، تجربات اور تاریخ، جو ہماری مشترکہ شناخت اور مستقبل کی پیشرفت کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہی.کلچر وہ دھاگہ ہے جو ہمارے ماضی، حال اور مستقبل کو ایک ساتھ باندھتا ہے۔

(جاری ہے)

کلچر کا اپنا ایک تاریخی پس منظر بھی ہے اور کلچر کی جڑیں ایگریکلچر میں ہی پیوست ہیں جو لاطینی زبان کی اصطلاح کلتور کے نام سے معروف و مقبول ہی.

انسان نے اپنی بدو باش کو ہر مرحلے پر ترقی دی اور کلچر سے سیویلائزیشن تک کا سفر کامیابی سے طے کیا جا رہا ہی. انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کی تاریخ ہزاروں سال کی قدامت رکھتی ہے اور پشتون زبان دنیا کی چالیس بڑی زبانوں میں شامل ہی. آج بھی پشتون قوم دلکش روایتی ملبوسات، ذائقہ دار کھانوں، ثقافتی رقص، جرگہ نظام، بشردوستی اور مہمانوازی کی شاندار اقدار و روایات کا آمین ہی.

ہماری روایات میں شملہ کے ساتھ ساتھ شال کا وقار و تعظیم بھی لازم ہے کیونکہ شال پشتون معاشرہ کی نصف آبادی کی نمائندگی کرتا ہے لہٰذا شال اور شملہ اپنی مشترکہ کاوشوں سے ہی نئی منازل طے کر سکتے ہیں. بقاء باہمی کے تحت ضروری ہے کہ ہم آج کے گلوبل ویلیج میں خاص طور پر تمام ہمسایہ اقوام، انکی زبانوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں. یہ تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے علمی و ادبی سفر میں انسان دوستی اور ترقی پسندی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں۔

متعلقہ عنوان :