ترک صدر کا امریکی ہم منصب سے ایف35 اور ایف16 طیاروں کی فراہمی پر بات چیت کا عندیہ

منگل 23 ستمبر 2025 09:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایف35 اور ایف16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی، پیداوار اور دیکھ بھال کے امور پر بات چیت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے "فاکس نیوز" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ترک صدر نے کہا کہ ہم اس معاملے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

ہماری توقع ہے کہ امریکہ اس ضمن میں درکار اقدامات کرے گا، چاہے وہ ایف-35 ہوں یا ایف-16، ان کی پیداوار اور مرمت کے حوالے سے بھی۔یاد رہے کہ ترکیہ کو 2019 میں ایف-35 پروگرام سے اس وقت خارج کر دیا گیا تھا جب اس نے روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل ترکی ایف-35 طیاروں کے چند پرزہ جات اور نظام تیار کرنے میں بھی شامل تھا۔امریکی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ اگر ترکی روسی دفاعی نظام ایس-400 سے دستبردار ہوتا ہے تو اس کی ایف-35 پروگرام میں واپسی ممکن ہے۔